شوبز

مقبول شاعر صوفی تبسم کی 45ویں برسی کل منائی جائے گئی

بچوں کے لیے نظمیں لکھنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے 1965ء کی جنگ کے وقت جنگی ترانے بھی لکھے

مکوآنہ (کھوج نیوز شوبز ڈیسک، این این آئی )مقبول شاعر صوفی تبسم کی 45ویں برسی کل 7فروری بروز منگل کو منائی جائے گئی ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹو ٹ،جی ہاں! یہ نظم ہے بچوں کے مقبول شاعر صوفی تبسم کی،یہ اور جیسی لاتعداد شہرہ آفاق نظموں کے خالق صوفی تبسم. 4اگست 1899 کو ایک علمی اور ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

صوفی تبسم شاعر تھے، ادیب تھے اور گورنمنٹ کالج لاہور کے ہر دلعزیز استاد تھے۔ بچوں سے بے حد پیار کرنے والے تھے اسی لیے انہوں نے بچوں کے لیے بے شمار نظمیں لکھیں جن میں جھولنے اور ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئیان کی والدہ صاحبہ اس وقت تقریباً 90برس کی ہوں گی۔اپنی والدہ کے انتقال تک وہ ان کی خدمت میں مصروف رہے۔

صوفی تبسم محکمہ تعلیم میں رہتے ہوئے بھی اپنے یا اپنے بچوں کے لیے کوئی رعایت نہیں مانگتے تھے۔ ان کے بچوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور تعلیم کے محکمے سے ہی وابستہ رہے بچوں کے لیے نظمیں لکھنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے 1965ء کی جنگ کے وقت جنگی ترانے بھی لکھے۔ وہ اس وقت ریڈیو پاکستان لاہور سے منسلک تھیصوفی تتبسم 7فروری1978کواسلام آباد سے لاہور آرہے تھے کہ ریلوے اسٹیشن پر ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ کسی ہم سفر کے کندھوں پر سر رکھ کر اس خالق حقیقی سے جا ملےـ

مسجد اقصیٰ کے حوالہ سے اسرائیلی مؤقف، امریکی صدر کا بڑا یوٹرن

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button