شوبز

عروہ حسین ‘ندیم بیگ کے بیان پر آگ بگولہ ‘ کھری کھری سنا دیں

انہوں نے ٹی وی شوز کے فارمیٹس پر سوال اْٹھاتے ہوئے کہ بدقسمتی سے ریٹنگ کی خاطر انڈسٹری کے ہر ممبر کو تفریح کے لیے دوسرے فنکار کو نیچا دِکھانا پڑتا ہے

کراچی (شوبز رپورٹر، آن لائن) اداکارہ عروہ حسین ہدایتکار ندیم بیگ کے حالیہ بیان پر غصہ ہو گئیں ۔ بدقسمتی سے ریٹنگ کی خاطر انڈسٹری کے ہر ممبر کو تفریح کے لیے دوسرے فنکار کو نیچا دِکھانا پڑتا ہے۔

ندیم بیگ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا عروہ ڈانس اسٹیپس میں خون کے آنسو رْلاتی ہیں۔جس پرعروہ حسین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ٹی وی شوز کے فارمیٹس پر سوال اْٹھاتے ہوئے کہ بدقسمتی سے ریٹنگ کی خاطر انڈسٹری کے ہر ممبر کو تفریح کے لیے دوسرے فنکار کو نیچا دِکھانا پڑتا ہے۔

عروہ نے کہا کہ انہوں نے ندیم بیگ کے ساتھ صرف ایک ہی پراجیکٹ کیا ہے جس میں ان کے گانے ‘لک ہلنا’ کے بارے میں انہیں ایک اختلاف تھا جس پر ان سے بحث ہوئی اور مجھے لگا کہ وہ میری بات سننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ افسوس ہے کہ ان کی شخصیت کو محض سیٹ پر بحث کرنے کے لئے غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔عروہ حسین کی پریشانی دیکھ کر ان کے شوہر فرحان سعید بھی خاموش نہ رہ سکے اور اہلیہ کی حمایت کرتے ہوئے کمنٹ میں اقبال کا شعر ‘تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر’ لکھ ڈالا۔

امریکی اداکار لینس ریڈک کی موت کیسے ہوئی؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button