سوشل ایشوز
اساتذہ کی محکمہ تعلیم سے طویل غیر حاضریں، بیرون ملک جانے کا انکشاف
شہید بینظیرآباد کے بیرون ملک جانے والے غیر حاضراساتذہ کا ریکارڈ ایف آئی اے نے دے دیا 'غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے
کراچی(کھوج نیوز) سندھ کے محکمہ تعلیم نے طویل عرصے سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاجبکہ غیر حاضر اساتذہ کا بیرون ملک جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے مطابق ضلع بے نظیر آباد کے مستقل غیر حاضر اساتذہ میں سے متعدد کے بیرون ملک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ تعلیم نے بتایا کہ قواعد کیخلاف بیرون ملک جانے والے اساتذہ کا ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق شہید بینظیرآباد کے بیرون ملک جانے والے غیر حاضراساتذہ کا ریکارڈ ایف آئی اے نے دے دیا ہے، ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔