سوشل ایشوز

انسداد پولیو مہم، چار دنوں میں کتنے لاکھ بچوں نے پولیو کے قطرے پلائے گئے

پولیو مہم میں 22 لاکھ 30 ہزار 134 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ' اب تک 11 لاکھ 74ہزار 538بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے: ڈپٹی کمشنر لاہور

لاہور(کھوج نیوز) انسداد پولیو مہم کے چار دنوں میں کتنے لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے؟ اب تک 11 لاکھ 74 ہزار 538 بچے پولیو کے قطرے پی کر محفوظ۔ پولیو مہم 7 جولائی تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدرنے کہا ہے کہ پولیو مہم میں 22 لاکھ 30 ہزار 134 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز کی سخت مانیٹرنگ ، فیلڈ میں اچانک دورے ،ڈی سی لاہور کا مختلف علاقوں میں فکسڈ پوائنٹس، اسٹنٹ کمشنرز کی گھر گھر چیکنگ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر کا یو سی 89 پرانی انارکلی میں پولیو ورکرز کے کام کا معائنہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی یو سی ایم او اور ایریا انچارج کو روٹ میپ کے مطابق کام کرنے کی ہدایت۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ کا باغبانپورہ میں ٹرانزٹ ٹیم کے کام کا معائنہ،ڈیوٹی پر تعینات پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن کی پیرا گون سوسائٹی یو سی 61 بھنگالی میں پولیو ٹیموں کی چیکنگ،پولیو ٹیموں کو مسڈ کیسز پر خصوصی توجہ کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر کی یو سی 121 میں پولیو ورکرز کی چیکنگ، ڈور مارکنگ، ٹیلی شیٹس، فنگر مارکنگ کا جائزہ لیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ایریا انچارج کو گھر گھر جا کر ڈور مارکنگ اور فنگر مارکنگ کی ازخود چیکنگ کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے چوتھے روز بھی پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ انتظامی افسران پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ شہری پولیو ٹیمیں گھر نہ پہنچنے کی صورت میں ہمیں فوری اطلاع دیں۔والدین اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ہر بار کی طرح اس بار بھی لازمی پلائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button