سوشل ایشوز

انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی خاتون سے مبینہ زیادتی

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں' ایس ایس پی سمیر نور، لیڈی پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ کے بعدکی جائیگی' ڈپٹی کمشنر ظہور مری

جیکب آباد (کھوج نیوز) جیکب آباد میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے نواحی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے خاتمے کے قطرے پلانے کے لیے جانے والی ورکر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لئے جمس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سمیرنور کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ظہور مری کا کہنا ہے کہ لیڈی پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ کے بعدکی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button