سوشل ایشوز
اوگرا کا عوام پر گیس بم، گھریلو سلنڈر کی اونچی اڑان، شہری پریشان
یکم اکتوبر سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر86 روپے 28 پیسے مہنگا 'فی کلو ایل پی جی 7 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر فی کلو قیمت 251 روپے30 پیسے مقرر کی گئی ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس(ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیاجس کے بعد گھریلو سلنڈر کی اونچی اڑان سے شہری پریشان ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر86 روپے 28 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ فی کلو ایل پی جی 7 روپے 31 پیسے مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبرکیلئے ایل پی جی کے11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 2965 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔