سوشل ایشوز
اپنا گھر اپنی چھت کا خواب چکنا چور، سیمنٹ کی بوری کی نئی قیمت نے تاریخ بنا ڈالی
مارکیٹ میں سیمنٹ کی بوری 1500روپے ' سریا 120 روپے فٹ،بجری 60 روپے کلو جبکہ ریت 3600 وپے تک پہنچ چکی ہے
کراچی (کھوج نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ کے نفاذکے بعد سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پہنچنے کے بعد اپنا گھر اپنی چھت کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں سیمنٹ کی بوری 1500روپے کی ہوگئی،جبکہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے سے غریب آدمی کے لئے اپنا گھربنانا مشکل ہو چکا ہے۔ مارکیٹ میں سریا 120 روپے فٹ،بجری 60 روپے کلو جبکہ ریت 3600 وپے تک پہنچ چکی ہے،بجٹ کے بعد نئے ریٹ سے شہری ہی نہیں بلکہ کاروباری حضرات بھی پریشان ہیں۔