سوشل ایشوز

ایئرپورٹس پر 9پروازیں منسوخ اور درجنوں پرسے زائد تاخیر کا شکار کیوں ہوئیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

آپریشن وجوہات کی بناء پر اسلام آباد، لاہور اور کراچ کی 9پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ مختلف ایئر پورٹس سے 2 درجن پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر کے مختلف ایئر پورٹس پر 9پروازیں منسوخ اور درجنوں سے زائد تاخیر کا شکارکیوں ہوئیں؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن وجوہات کی بناء پر اسلام آباد، لاہور اور کراچ کی 9پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ مختلف ایئر پورٹس سے 2 درجن پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی پرواز،کراچی سے نجی ایئر لائن کی جدہ کیلئے پرواز پی اے 171،اسلام آباد اور کراچی سے کوئٹہ کیلئے پروازیں،جبکہ اسلام آباد اور دبئی کی پی آئی اے کی 3 پروازیں،لاہور سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پرواز منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ استنبول سے کراچی کی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز کی آمد و روانگی میں 4 گھنٹے جبکہ دمشق سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کی آمد میں 4 گھنٹے،مسقط، ابوظہبی، شارجہ اور لاہور کی پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔پی آئی اے کی لاہور سے مدینہ کیلئے پرواز میں 5 گھنٹے تاخیر جبکہ لاہور سے دبئی، ریاض اور کراچی کی پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button