ایم ایس کی ناتجربہ کاری، سروسز اسپتال لاہور کی بچہ انتہائی نگہداشت وارڈ موت بانٹنے لگی
ایم ایس ڈاکٹر مدبر کا کلینکل طبی شعبے کا کل تجربہ 6 ماہ ہے۔ ناتجربہ کاری کے باعث ہسپتال میں شہریوں کے بچوں کو موت کے گھاٹ اتارا جانے لگا
لاہور(کھوج نیوز) سروسز ہسپتال لاہور کی بچہ انتہائی نگہداشت وارڈ موت بانٹنے لگی۔نان کلینکل ایم ایس کی ناتجربہ کاری کے باعث ہسپتال میں ڈس انفیکشن پروگرام بری طرح ناکام ہو گیا ہے جس کے باعث سروسز ہسپتال میں بچوں میں شرح اموات دوگنا تک بڑھ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر مدبر کا کلینکل طبی شعبے کا کل تجربہ 6 ماہ ہے۔ ناتجربہ کاری کے باعث ہسپتال میں شہریوں کے بچوں کو موت کے گھاٹ اتارا جانے لگا۔NICU وارڈ کے نمونوں میں انتہائی خطرناک جراثیموں کا انکشاف ہوا ہے۔جو بچے کم پیچیدہ بیماریوں کے ساتھ ہوتے ہیں انہیں بھی یہ خطرناک جراثیم اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔پرائیویٹ یونیورسٹی سے چھ لاکھ میں نان کلینکل ڈگری خرید پر ایم ایس بھرتی ہونے والے ڈاکٹر مدبر کلینکل شعبے کے ان مسائل سے آگاہ نہیں ہیں جس کے باعث پھول سے ننھے بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔