سوشل ایشوز

ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات، 96طلباء کو طلب کر لیا گیا

ایم ڈی کیٹ کا پرچہ مبینہ طور پر لیک ہونے پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جس میں ابتدائی طور پر 150 طلبا اور طالبات کو تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا: ایف آئی اے سائبر کرائم

کراچی (کھوج نیوز) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات کے دوران 96طلباء کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ گز شتہ روز طلب کیے گئے 96 طلبا ایف آئی اے کے دفتر میں تفتیش کیلئے پیش ہوئے جس دوران تمام طلبا کے والدین کی موجودگی میں بیانات قلمبند کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کا پرچہ مبینہ طور پر لیک ہونے پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جس میں ابتدائی طور پر 150 طلبا اور طالبات کو تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا ۔

ایف آئی اے ذرائع کا بتانا ہے کہ طلب کیے جانے والے 150 طلبا نیایم ڈی کیٹ میں 200 میں سے 190 نمبر حاصل کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق دوران تفتیش طلباء نے پرچہ یا گیس پیپر کے مبینہ طور پر لیک ہونے کی تفصیلات فراہم کی جب کہ کچھ طلبا نے بتایا کہ واٹس ایپ کے ذریعے ایک روز قبل انہیں ملتاجلتا پرچہ موصول ہوا جب کہ طلبا کی جانب سے پرچہ بیجنے والے افراد کے نمبرز بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں 100 فیصد لیک پرچے کے حوالے سے معلومات نہیں ملیں، چند روز میں تمام طلبا کے بیانات سامنے آنے کے بعد مزید تفتیش کو آگے بڑھایاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button