ایم کیو ایم نے بھی حکومت کا چھوڑنے کا عندیہ دیدیا، حکومت کو بائے بائے کر دیا
جامعہ کراچی کے قریب بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران پانی کی لائن ٹوٹی جس کے باعث شہر کو 70 فیصد پانی کی سپلائی معطل ہوگئی
کراچی (کھوج نیوز) کراچی والوں کو ایک بار پھر پانی کی سپلائی معطل کیوں ہوئی؟ 15دن میں کتنی بار پانی کی سپلائی معطل ہو ئی؟ چونکا دینے والے حقائق سامنے آنے پر سب ہکا بکا رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطرکی پانی کی سپلائی لائن دوبارہ ٹوٹ گئی۔ جامعہ کراچی کے قریب بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران پانی کی لائن ٹوٹی جس کے باعث شہر کو 70 فیصد پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق پائپ لائن ٹوٹنے سے شہر میں 250 ملین گیلن پانی کی یومیہ قلت ہے بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کے سبب 15دن میں تیسری بار لائن پھٹی ہے۔
دوسری جانب واٹر کارپوریشن نے ٹرانس کراچی کے سی ای او کو خط لکھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ بی آر ٹی تعمیراتی ٹیم کام کے دوران احتیاط برتے، پائپ لائن کے نقصان کے باعث پانی کی قلت سے شہر بھر میں مشکلات ہیں۔واٹر کارپوریشن نے بتایاکہ رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹرزکی غفلت اورعدم تعاون کو حادثے کی اہم وجوہات قرار دیا گیا ، پانی کی لائن کی مرمت اورترسیل بحال کرنے میں ساڑھے3کروڑ روپے خرچ ہوئے۔