سوشل ایشوز

باربار زیادتی کانشانابنایا گیا،طالبات کا عدالت کے روبرو بیان

متاثرہ طالبات کوگوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں گرفتارملزم عمران بھی موجودتھا

گوجرانوالہ(کھوج نیوز)سرکاری اسکول میں زیادتی کیس میں متاثرہ طالبات نےجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔ متاثرہ طالبات کوگوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں گرفتارملزم عمران بھی موجودتھا۔ طالبات نے عدالت میں بیانات دیے کہ ملزم نے متعدد بار زیادتی کانشانابنایا، دیگر لڑکیوں سے بھی ملزم نے زیادتی کی ہے، ملزم ویڈیو بناتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ ویڈو وائرل کردوں گا۔

طالبات کا کہناتھا کہ اسکول کے اوپر والی منزل پرخاتون ٹیچر کی رہائش ہے، اوپر والے فلور پر ہی ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے عدالت میں کہا کہ وہ اس پر کچھ بھی نہیں کہناچاہتا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیانات سربمہر لفافے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button