بجلی صارفین کو 14 روپےفی یونٹ ریلیف 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو نہیں ملےگا؟
نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےصوبےمیں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالوں کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا
اسلام آباد(کھوج نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف 200 یونٹ تک استعمال کرنےوالےصارفین کونہیں ملےگا۔ دو روزقبل مسلم لیگ نون کےصدرنوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےصوبےمیں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالوں کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےبھی وزیراعلیٰ پنجاب کےبجلی کی قیمتوں میں ریلیف کےاقدامات کوسراہا تھا جبکہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑکا کہنا تھا نوازشریف کوعوام کےدردکا احساس ہےاور وہ ہمیشہ عوام کی فلاح کےلیے کام کرتےہیں۔
تاہم اب ذرائع کا بتانا ہےکہ حکومت کی جانب سےماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنےوالوں کےلیےبجلی منہگی نہیں کی گئی تھی اس لیےپنجاب حکومت کا حالیہ اعلان کردہ فی یونٹ14روپےکاریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کےصارفین کوہی ملےگا۔ ذرائع کےمطابق بجلی کےٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اورستمبر 2024 کےبلوں میں ہوگا۔