سوشل ایشوز
بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کب تک کیا جائے گا؟
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے کہا کہ ہےکہ قوم کیلئےخوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز)بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کب تک کیا جائے گا؟حکومت کی جانب سے عوام کے لئے سب سے اہم خبر آگئی۔رپورٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے کہا کہ ہےکہ قوم کیلئےخوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے۔محمود مولوی نےایک بیان میں کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، جلد خوشخبری ملےگی۔
محمود مولوی نے کہا کہ بجلی بلوں میں کمی سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ساتھ ہی عوام اور تاجروں کے مسائل میں کمی آئے گی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے مزید کہا کہ صنعتی سیکٹر کی بقاکے لیے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔