سوشل ایشوز

بجلی کے بل زیادہ آنے پر شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاجی مظاہرے دوسرے روز بھی جاری

تاجروں نے بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاجاً بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلز جلا دیے،سڑک بلاک کردی جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی

لاہور(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے بل زیادہ آنے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جس میں بجلی کے بلز جلا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں تاجروں نے بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاجا بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلز جلا دیے، تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، پشاور، چھانگا مانگا روڈ، دربار شیخ علم دین اور مستووال میں بھی شہریوں نے احتجاج کیا جب کہ شیخوپورہ میں وکیلوں نے احتجاج کے دوران بجلی کے بل جلادیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button