سوشل ایشوز
برائلر گوشت کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ چونکا دینے والی تفصیل سامنے آگئی
پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 3 روپے اضافے سے501روپے جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت2روپے کے اضافے کے بعد 334روپے فی کلو پر پہنچ گئی

لاہور(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) برائلر گوشت کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ چونکا دینے والی تفصیل سامنے آنے کے بعد غریب عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 3 روپے کے اضافے سے501روپے ہوگئی ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت2روپے کے اضافے کے بعد 334روپے فی کلو پر پہنچ گئی ۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے کے اضافے سے287روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔