سوشل ایشوز

بھلا ماں کے بنا بھی کوئی زندگی ہے؟ ویڈیو وائرل

پولیس کا محمکہ سب سے زیادہ صنفی امتیاز کرنے والا محکمہ ہے جو خواتین کو سہولیات نہیں دیتا

لاہور(کھوج نیوز)  پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا شعبہ ہو جس میں خواتین کام نہ کر رہی ہوں، دفتری امور کے ساتھ ساتھ اپنے گھر اور بچوں سے بھی غافل نہیں ہوتیں، یہ دونوں ذمہ داریاں بیک وقت ادا کرنا آسان نہیں لیکن خواتین بہت ہی اچھے سے دونوں ذمہ داریاں ادا کرتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئیٹر پر وائرل ہوئی جس میں خاتون پولیس اہلکار یونیفارم میں اپنے کمسن بچے کو گود میں اٹھائے پولیس وین میں بیٹھی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی اس پر صارفین کے تعریفی اور تنقیدی تبصرے شروع ہو گئے۔ جہاں بعض صارفین نے اس خاتون کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی وہیں متعدد صارفین تنقید کرتے بھی نظر آئے کہ ڈیوٹی کے اوقات میں بچے کو ساتھ  کیوں لایا گیا۔ وقاص نامی صارف لکھتے ہیں کہ خاتون پولیس اہلکارجہاں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں، وہیں ماں ہونے کا فرض بھی نبھا رہی ہیں۔

خاور ملک نامی صارف نے کہا کہ اس خاتون کے لیے بہت عزت اور احترام ہے ، بھلا ماں کے بنا بھی کوئی زندگی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button