سوشل ایشوز
بینکوں کی ون لنک سے کنکٹیویٹی میں خلل، صارفین کو اے ٹی ایمز استعمال کرنے میں دشواری
رقم کی آن لائن ترسیل بھی متاثر ہے: صارفین، کچھ بینکوں سے کنکٹیوٹی متاثر ہے، مسئلہ حل کر رہے ہیں' بہت جلد مسئلہ حل ہو جائے گا: حکام ون لنک
لاہور(کھوج نیوز) مختلف بینکوں کی ون لنک سے کنکٹیویٹی میں خلل آگیا ہے، جس کے باعث صارفین نے اے ٹی ایمز سے رقم نکلوانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایم استعمال کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ رقم کی آن لائن ترسیل بھی متاثر ہے۔ دوسری جانب حکام ون لنک کا کہنا ہے کہ کچھ بینکوں سے کنکٹیوٹی متاثر ہے، مسئلہ حل کر رہے ہیں۔