سوشل ایشوز
بیٹیوں کو قتل کرنےوالی ماں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
تحصیل پیر محل میں کالووال کی رہائشی خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد گزشتہ روز اپنی دونوں بیٹیوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا تھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (کھوج نیوز) بیٹیوں کو قتل کرنے والی ماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں کالووال کی رہائشی خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد گزشتہ روز اپنی دونوں بیٹیوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ انعم اور 8 سالہ مصباح اسپتال میں دم توڑ گئی تھیں، واقعے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، غلام شبیر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس کی وجہ سے آئے دن گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔