سوشل ایشوز

بے نامی جائیدادوں کی رکھوالی کرنے والے ایکسائز افسران اور انسپکٹروں کی شامت آگئی

محکمہ ایکسائز حکام نے بے نامی جائیدادوں کو ٹیکس سسٹم میں شامل نہ کرنے والے ایکسائز افسران اور انسپکٹروں کو شو کاز نوٹس جاری کرنے اور ان سے جواب طلبی کی جائے گئی

لاہور( فیض احمد ) بے نامی جائیدادوں کی رکھوالی کرنے والے ایکسائز افسران اور انسپکٹروں کی شامت آگئی، محکمہ ایکسائز حکام نے ان کے خلاف دبنگ ایکشن لینے کی ٹھان لی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز حکام نے بے نامی جائیدادوں کو ٹیکس سسٹم میں شامل نہ کرنے والے بعض ایکسائز افسروں اور انسپکٹروں کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان سے جواب طلبی کی جائے گئی ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب فیصل فرید نے پراپرٹی ٹیکس ریکوری بڑھانے کے لیے پنجاب بھر کے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ جو پراپرٹی ٹیکس سسٹم میں شامل نہیں پراپرٹی مالکان کو فوری سسٹم میں شامل کر کے پراپرٹی ٹیکس کے نوٹس ارسال کر کے ان سے ٹیکس وصول کیا جائے اور اس حوالے سے تمام ڈائریکٹرز ایکسائز اپنی اپنی ریجن میں اس بات کو یقینی گے اور ایک بھی بے نامی جائیداد ٹیکس سسٹم سے باہر نہ ہو۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جزل ایکسائز پنجاب نے اس حوالے سے ایک میٹنگ کے دوران جب ٹیکس ریکوری سمیت بے نامی جائیدادوں کو ٹیکس سسٹم میں شامل کرنے کے حوالے سے رپورٹ لی تو بعض افسر معقول جواب نہ دے سکے جبکہ ڈی جی ایکسائز پنجاب فیصل فرید کو اپنے طور پر بھی معلوم ہوا جس کے باعث ایکسائز حکام نے ایسے ایکسائز افسروں اور انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں مرحلہ وار نوٹس جاری کئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق کمرشل اور رہائشی بے نامی جائیدادوں کو ٹیکس سسٹم میں شامل نہ کرنے سے محکمہ ایکسائز پنجاب کو سالانہ کروڑوں کا نقصان پہنچ رہا ہے اور اس حوالے سے متعدد بار میٹنگ بھی ہو چکی ہیں اور ہر بار ڈائریکٹرز کانفرنس میں بھی اس حوالے سے افسروں کو ٹاسک دیاجاتا ہے لیکن ایکسائز افسروں کی جانب سے اس پر سنجیدگی سے کام نہیں کیا جاتا پراپرٹی یونٹس کو پراپرٹی ٹیکس سسٹم میں شامل نہ کر کے محکمے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ایکسائز عملہ بے نامی جائیدادوں کو ٹیکس سسٹم میں شامل کرنے کی بجائے مالکان سے رقم وصول کر کے خاموشی اختیار کر لیتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب نے اس حوالے سے متعلقہ عملے کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے اور بے نامی جائیدادوں کو ٹیکس سسٹم میں شامل نہ کرنے والے ایکسائز انسپکٹروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button