سوشل ایشوز

تجاوزات، ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی تھیں کہ ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے

لاہور (کھوج نیوز) ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی تھیں کہ ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے ۔ واضح ہو کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دوکانداروں نے فٹ پاتھوں پر قبضے جما کر انہیں ریڑھی اور ٹھیلے لگانے والوں کو ٹھیکے پر دے رکھے ہیں جس سے ٹریفک کی آمدو رفت اور شہریوں کے گزرنے میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔ دکانداروں نے اپنی دوکانوں کے آگے فٹ پاتھ کرایہ پر چڑھا دیئے ہیں اور ضلعی حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button