سوشل ایشوز
تعلیمی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ واپس کیوں لیا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
فیصلہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی نئی ایڈوائزی کے پیش نظر واپس لیا گیا'پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی ایڈوائزی جاری کی گئی ہے
کراچی (کھوج نیوز) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے نئی ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ واپس لے لیا’ یہ فیصلہ کیوں واپس لیا گیا اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری پہلے نوٹیفکیشن میں ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا’ تاہم اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی نئی ایڈوائزی کے پیش نظر واپس لیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی ایڈوائزی جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 سے 3 دن میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔