جناح اسپتال کی سابقہ صفائی کمپنی کیڈز مارکیٹنگ کے ٹھیکیدار انجم صدیق کے گھنائونے رازوں سے پردہ اٹھ گیا
کیڈز کمپنی کی صفائی والی ملازمہ کو اپنے بیٹے کی وفات پر جانے کے بھی پیسے کاٹے گئے' انجم صدیق اور اس کے دو فرنٹ مین نوید اور شہزاد کے ذریعے حراساں بھی کیا جاتا رہا
لاہور(کھوج نیوز) جناح اسپتال کی سابقہ صفائی والی کمپنی کیڈز مارکیٹنگ کے ٹھیکیدار انجم صدیق کے گھنائونے رازوں سے پردہ اٹھ گیا ہے جس کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کی سابقہ صفائی والی کمپنی کیڈز مارکیٹنگ کے ملازمین انجم صدیق اور اس کے اہلکاروں کے مظالم پر پھٹ پڑے۔ایم ایس جناح اسپتال کو خواتین ٹھیکیدار انجم صدیق اور اس کے سپر وائزرز کے قصے سناتی رو پڑیں۔ جناح اسپتال میں صفائی کرنے والی خواتین ملازمہ کا ایم ایس جناح اسپتال کے سامنے کہنا تھا کہ کیڈز کمپنی کی صفائی والی ملازمہ کو اپنے بیٹے کی وفات پر جانے کے بھی پیسے کاٹے گئے تھے،ہر ایک چھٹی پر دو دنوں کے پیسے کاٹے جاتے ہیں ۔خواتین ملازمین کو انجم صدیق ٹھیکیدار اور اس کے دو فرنٹ مین نوید اور شہزاد کے ذریعے حراساں بھی کیا جاتا رہا۔خواتین ملازمین نے ایم ایس جناح اسپتال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انجم صدیق ٹھیکیدار اور اس کے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لے کر ان کی ریکوری کروائی جائے اور 8کروڑ کے بل روک کر غریب ملازمین کی ادائیگیاں کی جائیں۔