سوشل ایشوز

حکومت نےگیس لوڈمینجمنٹ کےتحت بڑا قدم اُٹھالیا

وزارت پیٹرولیم نےموسم سرما کےلیےگیس لوڈمینجمنٹ کا فیصلہ کیا ہےجس کےمطابق دسمبراورجنوری کےسخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھرمیں سی این جی اسٹیشن بند کردیے جائیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)حکومت نے گیس لوڈمینجمنٹ کےتحت سخت سردی والے 2 ماہ کےدوران ملک بھرمیں سی این جی اسٹیشنز بند کر نےکا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت پیٹرولیم نےموسم سرما کےلیےگیس لوڈمینجمنٹ کا فیصلہ کیا ہےجس کےمطابق دسمبراورجنوری کےسخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھرمیں سی این جی اسٹیشن بند کردیے جائیں گے۔

حکام کا بتانا ہےکہ ان 2 مہینوں میں جو ملکی صنعت گیس سےبجلی پیدا کرکےکام کرتی ہےاس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہےگی۔ وزارت پیٹرولیم حکام کےمطابق یہ فیصلہ قدرتی گیس کےگھریلوصارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کےلیےکیا گیا ہے۔

اس طرح چاروں صوبوں میں جو انڈسٹری گیس سے بجلی پیدا کرکےکام کررہی ہے یا کیپٹو پاوراسٹیشنز اپنےکارخانوں میں لگائے ہوئے ہیں ان اسٹیشنوں کےلیے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی اور یہ انڈسٹری بھی بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی۔

خبر کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم دسمبر 2024سے 31جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کرے اور ان کے گیس کنکشن منقطع کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button