سوشل ایشوز

 حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تردید کردی

وفاقی وزیررانا تنویر نےتوجہ دلاؤنوٹس کےجواب میں کہاکہ کابینہ میں یوٹیلیٹی اسٹورزبند کرنےسمیت تمام آپشنز پربات کی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کےختم کرنےیا بند کرنےسےمتعلق کوئی بات نہیں ہے

  اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تردید کردی۔ قومی اسمبلی میں آصفہ بھٹو زرداری ، نوید قمر،نفیسہ شاہ اوراعجازجھاکرانی نےیوٹیلیٹی اسٹورزاور پاک ہی ڈبلیو ڈی کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ وفاقی وزیررانا تنویر نےتوجہ دلاؤنوٹس کےجواب میں کہاکہ کابینہ میں یوٹیلیٹی اسٹورزبند کرنےسمیت تمام آپشنز پربات کی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کےختم کرنےیا بند کرنےسےمتعلق کوئی بات نہیں ہے۔ صرف تنظیم نو اور بہترکرنےکی بات کی جارہی ہے۔ ملازمین کےتحفظ کو یقینی بنایا جائےگا۔

رانا تنویر نےمزید کہاکہ ری اسٹرکچرنگ پراسٹیک ہولڈرز کےمشورے کےساتھ آگےچلیں گے۔ منسٹرانچارج کےطورپرکئی دفعہ کہا ہےکہ ری اسٹرکچرنگ کی بات ہورہی ہے۔ پی ڈبلیو ڈی کےصوبائی پراجیکٹس صوبائی محکمےدیکھیں گے۔مینٹیننس کا معاملہ سی ڈی اے کےحوالےکردیا گیا۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کوختم کرنا حکومت کا فیصلہ ہے۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کی جگہ ایک اتھارٹی بنائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button