سوشل ایشوز
خاتون پرتیزاب پھینکنےکا الزام،خاتون سمیت 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا
اسلام آباد پولیس کےترجمان کےمطابق خاتون پرتیزاب پھینکنے کےالزام میں ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتارکیاگیا ہے۔
اسلام آباد(کھوج نیوز)شہرِاقتداراسلام آباد میں خاتون پرتیزاب پھینکنے کےالزام میں ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کےترجمان کےمطابق خاتون پرتیزاب پھینکنے کےالزام میں ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتارکیاگیا ہے۔ پولیس کےترجمان کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کےایف نائن پارک کےجنگل سےگزشتہ روززخمی حالت میں ایک خاتون ملی تھیں۔ پولیس کےمطابق مذکورہ واقعے پرتاحال تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔