خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں مریض سرکاری ہسپتال میں بنیادی سہولیات سے محروم ،حکومت بے خبر
مریضوں کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں حتی کے ڈرپ انجیکشن بھی مریض باہر سے خرید کے لانے پر مجبور ہیں
مانسہرہ (کھوج نیوز )خیبر پختو نخوا کے ضلع مانسہرہ کی سب سے بڑی کنگ عبداللہ ہسپتال میں مریض بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ یہ ہسپتال کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھااگر زیادہ سنجیدہ حالت کے مریض کو بھی اس ہسپتال میں لایا جائے تو ڈاکٹر اس کو ایبٹ آباد منتقل کرنے کا بول دیتے ہیں ،بعض او قات مریض کو ایبٹ آباد لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم نکل جاتا ہے۔حکومت اور انتظامیہ اس بات پر خاموش تماشائی بنی ہے۔
مریضو ں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں حتی کے ڈرپ انجیکشن بھی مریض باہر سے خرید کے لانے پر مجبور ہیں۔ورڈز میں بھی مریضوں کو شدید ٹھنڈ میں کمبل تک میسر نہیں ۔عوام کا سیپکر خیبر پختونخوا اسمبلی با بر سیلم سواتی سے اس پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ہم سڑکوں پر اس کا احتجاج کریں گے۔