سوشل ایشوز

رضوانہ تشدد کیس ،سول جج کی اہلیہ کی درخواست ضمانت مسترد

تفتیش کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سی سی ٹی وی ویڈیو  کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے مقدمے میں گرفتار سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت کی درخواست مستردکردی گئی۔ اسلام آباد کی مجسٹریٹ کی عدالت میں آج کی سماعت کے دوران بچی کو بس اڈے پرچھوڑے جانےکی سی سی ٹی وی ویڈیو پر بحث کی گئی۔

سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نےکہا کہ ویڈیو میں بچی کو صحیح سلامت والدہ کے حوالے کرتے دیکھا جا سکتا ہے،  سومیہ عاصم سول جج کی اہلیہ ہیں، انہیں چھوڑدیں۔ ملزمہ کے وکیل کی دلیل پر جج برہم ہوگئيں، ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جج کی اہلیہ سومیہ عاصم یہاں ملزمہ ہیں، اب یہ بات نہیں کہنا۔

دوسری جانب کیس کی تفتیش کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سی سی ٹی وی ویڈیو  کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا ہے جبکہ  واقعے کی تحقیقات کرنے والی اسلام آباد پولیس نے رضوانہ کو ملازمت پر رکھوانے والے ٹھیکیدار کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی کے بلانے پر بچی کے والدین نے رضوانہ کی حالت بہتر ہونے کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہہ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button