سوشل ایشوز
سبزیوں کی قیمتوں میں کتنی کمی ریکارڈ کی گئی؟
مارکیٹ ذرائع کےمطابق توری کی قیمت میں فی کلو 20 روپےکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کےبعد توری کی فی کلوقیمت 180سےکم ہوکر 160روپےہوگئی
کوئٹہ (کھوج نیوز)مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کےمطابق توری کی قیمت میں فی کلو 20 روپےکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کےبعد توری کی فی کلوقیمت 180سےکم ہوکر 160روپےہوگئی۔ مارکیٹ ذرائع کےمطابق بھنڈی کی فی کلوقیمت میں 100روپےکی کمی ہوئی ہے،جس کےبعد اس کی قیمت 250 روپےہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پھول گوبھی فی کلو 180 روپےسےکم ہوکر 150 روپےہوگئی۔ اس کےعلاوہ مٹرکی فی کلوقیمت 400، ٹماٹرکی 100، پیازکی 120، سفید آلوکی 90 اورسرخ آلوکی 150روپےبرقرار ہے۔