سوشل ایشوز
سرکاری نرخ نامہ عوام پربھاری پڑگیا،مرغی کا گوشت اورانڈے مزید مہنگےہوگئے
لاہورانتظامیہ کی جانب سےسرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا ہےجس کےمطابق زندہ برائلرمرغی اور اس کےگوشت کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔اضافے کےبعد زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپےکلوجبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 422 روپےفی کلو ہوگیا ہے
لاہور(کھوج نیوز)سرکاری نرخ نامہ عوام پربھاری پڑگیا،مرغی کا گوشت اورانڈے مزید مہنگےہوگئے۔رپورٹ کے مطابق مرغی کا گوشت اورانڈے مزید مہنگےہوگئےہیں،مرغی کےگوشت کےنرخ 595 روپےفی کلو مقررکئےگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہورانتظامیہ کی جانب سےسرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا ہےجس کےمطابق زندہ برائلرمرغی اور اس کےگوشت کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔اضافے کےبعد زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپےکلوجبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 422 روپےفی کلو ہوگیا ہے۔ ملک کےدیگرشہروں میں مرغی کےنرخ مختلف ہیں،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مرغی کا فی کلوگوشت 720 روپےسے 750 روپے تک ہے۔