سموگ آگئی اور چھا گئی، 12جماعت تک نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند
12ویں جماعت تک کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند 'اے لیول انسٹیٹیوٹس بھی شامل ' 7نومبر سے 17نومبر تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
لاہور(کھوج نیوز) صوبہ پنجاب میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پرائمری سکولوں کے بعد 12جماعت تک نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ماحولیات نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 12ویں جماعت تک کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے، ان میں اے لیول انسٹیٹیوٹس بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد میں بھی یہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس کے علاوہ جہاں ان تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے ان میں منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں، ان اضلاع میں مذکورہ تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے، اسکولوں کی بندش کے فیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہوگا۔