سوشل ایشوز
سموگ کے خاتمہ کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں
لاہور (کھوج نیوز) سموگ کے خاتمہ کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ‘ لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے۔سیکرٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والیبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا،آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔