سینئرصوبائی وزیرکی رشتہ دارنرس کی گرمیوں کیلئے مری میں خصوصی تعیناتی،پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی مل گئی
گریڈ 16 کی چارج نرس شائستہ طارق ولد محمد طارق کو دو ماہ کےلئےہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سےٹی ایچ کیوہسپتال مری میں تعینات کیاگیا
راولپنڈی (کھوج نیوز)سینئرصوبائی وزیرکی رشتہ دارنرس کی گرمیوں کیلئے مری میں خصوصی تعیناتی،پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی مل گئی ۔رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کی ایک سینئرصوبائی وزیرکی رشتہ دارنرس کی گرمیوں کیلئے مری میں خصوصی تعیناتی کردی گئی اور اس سلسلےمیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی سامنےآگیا۔ کھوج نیوز رپورٹ کےمطابق گریڈ 16 کی چارج نرس شائستہ طارق ولد محمد طارق کو دو ماہ کےلئےہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سےٹی ایچ کیوہسپتال مری میں تعینات کیاگیا اورنوٹیفکیشن کا اطلاق 29جون سے ہوچکا، یہ بھی کہا گیا ہےکہ متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر( ڈی ڈی ایچ او ) راولپنڈی مذکورہ نرس کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دے گا۔
شائستہ طارق کےبارے میں کہا جارہا ہےکہ وہ ایک صوبائی سینئروزیرکی رشتہ دارہیں۔نرس کو خصوصی پروٹوکول اورنوٹیفکیشن کےبارے میں سوشل پلیٹ فارمزپرہرکوئی بات کررہا ہے،اوراختیارات کےغلط استعمال پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہےکہ صوبائی حکام کا ابھی تک چارج نرس کی خصوصی تعیناتی پرکوئی موقف سامنے نہیں آیا۔