سوشل ایشوز

ضلع کچہری میں سکیورٹی انتظامات ناقص، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار دیہاڑیاں لگانے اور لوٹ کھسوٹ میں مصروف

ضلع کچہری میں آنے والے سائلین کی چیکنگ نا ہونے کے برابر، افسران کو سب اچھے کی رپورٹ پیش، سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث بڑا سانحہ کا خطرہ منڈلانے لگا

لاہور(راشد سعید سے) صوبائی دارالحکومت میں قائم سب سے بڑی ضلع کچہری میں سکیورٹی انتظامات ناقص، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار دیہاڑیاں لگانے اور خوش گیپوں میں مصروف، چیکنگ کا نظام درہم برہم، بڑے سانحہ کا خدشہ منڈلانے لگا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں قائم سب سے بڑی ضلع کچہری میں سکیورٹی انتظامات انتہائی ناقص ہے کیونکہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دینے کی بجائے دیہاڑیاں لگانے اور خوش گیپوں میں مصروف نظر آتے ہیں جبکہ ضلع کچہری میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد آتے جاتے ہیں اور ان کی چیکنگ نہیں کی جاتی بلکہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار صرف نام کی ڈیوٹی کرتے ہیں ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ضلع کچہری کی سکیورٹی کے لئے درجنوں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے جو مین گیٹ کے علاوہ عدالتوں میں جانے والے راستے پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں لیکن ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس اہلکاران اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر شہریوں کے چالان جمع کروانے اور دیگر کاموں میں دیہاڑیاں لگاتے نظر آتے ہیں اور آنے والے سائلین کی چیکنگ بھی نہیں کرتے جس کی بناء پر ضلع کچہری سکیورٹی رسک بن چکی ہے ۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ مستقبل میں بھی سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی بناء پر جہاں پر کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں لیکن اعلیٰ افسران نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور ڈیوٹی پر تعینات کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار وں کی ناقص کارکردگی کی ہونے کے باوجود اعلیٰ افسران کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کی جاتی ہے اور اس جھوٹی اور بے بنیاد رپورٹ پر اعلیٰ افسران نے چپ سادھ لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button