سوشل ایشوز

فیصل آباد، مال روڈ پر واقع نیاز نرسری والوں کا فٹ پاتھ پر قبضہ، لوگوں کا پیدل چلنا دشوار

ACسٹی محمد زبیر نے نیاز نرسری والوں کا سامان فٹ پاتھ سے اٹھا دیا مگراب ایک بارپھر انہوں نے فٹ پاتھ پراپنا سامان رکھ کرقبضہ جما لیا ہے

فیصل آباد( نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن )مال روڈ پرواقع نیاز نرسری والوں نے فٹ پاتھ پر قبضہ جما لیا، آمدورفت میں مشکلات،لوگوں کیلئے پیدل چلنا بھی دشوار،فٹ پاتھ واگزارکرواکرشہریوں کو مشکلات سے نجات دلائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق مال روڈ پر واقع نیاز نرسری والوں نے فٹ پاتھ پرقبضہ جما کر آنے جانیوالوں کیلئے مشکل پیدا کردی ہے،قبل ازیں بھی نیازنرسری والوں نے فٹ پاتھ پردکانداری سجاکر آمدورفت میں ر کاوٹ پیدا کردی۔مقامی میڈیا نے اس مسئلہ کی نشاندہی کی توACسٹی محمد زبیر نے نیاز نرسری والوں کا سامان فٹ پاتھ سے اٹھا دیا مگراب ایک بارپھر انہوں نے فٹ پاتھ پراپنا سامان رکھ کرقبضہ جما لیا ہے۔

شہری حلقوں نے نیازنرسری والوں کی طرف سے ایک بارپھرفٹ پاتھ پردکانداری سجانے سے پیدا ہونیوالی مشکلات پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تجاوزات کرنیوالوں کے حوصلے بلند ہوئے اورفٹ پاتھ خالی نہ ہونے سے حادثات کا بھی خدشہ ہے لہذا اس صورتحال پر فوری نوٹس لیکر فٹ پاتھ سے غیرقانونی قبضہ مستقل بنیادوں پر ختم کروایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button