سوشل ایشوز

لاہور کےلوگوں نےسستی سبزی کی خریداری کےلیےماڈل بازارکا رخ کرلیا

ماڈل بازار میں آلو 80 روپے، پیاز 143 روپے اور ٹماٹر 103 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور(کھوج نیوز) اتوار کے روز لاہور کے لوگوں نے سستی سبزی کی خریداری کے لیے ماڈل بازار کا رخ کر لیا، بازار میں شہریوں کا رش لگ گیا۔ ماڈل بازار میں آلو 80 روپے، پیاز 143 روپے اور ٹماٹر 103 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ میتھی 250، بینگن 55، بند گوبھی 148، پھول گوبھی 108 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ لاہور کے ماڈل بازار میں شملہ مرچ 175، بھنڈی 93، شلجم 113 اور اروی 168 روپے میں فی کل مل رہی ہے جبکہ مٹر 293، ٹینڈے 178، گھیا توری 78 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button