لاہور کے جیل روڈ پر سستی ترین لیب کا انکشاف
یہ سفید پوش اور عام لوگوں کیلئے لاھور کی سب سے سستی اور معیاری لیب ھے جو کہ گورنمنٹ سروسز ھاسپٹل کی ھی لیبارٹری ھے
لاہور(کھوج نیوز) جیل روڈ پر لاھور سروسز ھاسپٹل کے ایمر جنسی گیٹ سے تھوڑا سا آگے چند قدم کے فاصلے پر مین جیل روڈ پر ھی یہ SIMS Lab موجود ھے یہ اتنی صاف ستھری اور معیاری لیب ھے کہ عام دیکھنے والے اسے کوئی مہنگی و پرائیویٹ لیبارٹری سمجھ کر اندر ھی نہیں جاتے اصل میں یہ سفید پوش اور عام لوگوں کیلئے لاھور کی سب سے سستی اور معیاری لیب ھے جو کہ گورنمنٹ سروسز ھاسپٹل کی ھی لیبارٹری ھے اور سروسز ھاسپٹل کے باہر مین روڈ پر موجود ھے
یہ لیبارٹری 24 گھنٹے کھلی ہوتی ھے آپکو کسی ڈاکٹر نے بھی کوئی عام ٹیسٹ لکھ کر دئیے ہوں تو وہ ٹیسٹ بھی آپ یہاں سے کروا سکتے ہیں باھر کسی اور لیبارٹری سے جو ٹیسٹ دس بیس ہزار کے ہونگے وہ یہاں سے 1500 یا 2 ھزار کے ہو جائیں گے ٹیسٹ CBC صرف 100 روپے میں ھو جاتا ھے .اسی طرح تھائی رائیڈ ٹیسٹ Thyroid Profile T3 T4 TSH یہ صرف ایک ھزار میں ھو جاتے ہیں ٹیسٹ ڈاکٹر کے لکھے ہوئے نہ بھی ہوں تو خود کاؤنٹر پر جا کر نام بتائیں رقم جمع کروائیں اور ٹیسٹ کروا لیں
بہترین سروس اور صاف ستھری لیب ھے