سوشل ایشوز
ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچائو، حکومت پنجاب نے ایک اور منصوبہ تیار کرلیا
ماحولیاتی بہتری اور سموگ سے بچاؤ کیلئے پنجاب حکومت نے سرکاری و نجی ہاؤسنگ سوساٹیز اور لاکھوں ایکڑ بے کار پڑی زمین پر زرعی جنگل لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے
لاہور(کھوج نیوز) ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچائو کے لئے حکومت پنجاب ایک اور بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس سے ناصرف ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی بلکہ سموگ سے بچا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی بہتری اور اسموگ سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت نے سرکاری و نجی ہاسنگ سوساٹیز پر فوکس کرتے ہوئے لاکھوں ایکڑ بے کار پڑی زمین پر زرعی جنگل لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یہ منصوبے کے تحت درختوں اور شجر کاری میں اضافے سے فضائی آلودگی کا خاتمہ کیا جائے گا، آکسیجن کی مقدار بڑھے گی، اسی کے ساتھ ہاسنگ سوسائٹیوں میں درختوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔