سوشل ایشوز

ماڈل بازاروں سےمفت ہوم ڈیلیوری،وزیراعلیٰ مریم نواز نےمنظوری دیدی

وزیراعلی  نے ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھرسے ملاقات میں مزید ہدایت کی کہ ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولر ماڈل میں منتقل کیا جائے گا

لاہور( کھوج نیوز ) پنجاب کے مختلف ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز نےمنظوری دیدی اورماڈل بازاروں سے آن لائن آرڈر کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی  نے ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھرسے ملاقات میں مزید ہدایت کی کہ ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولر ماڈل میں منتقل کیا جائے گا۔ملاقات میں ہر ضلع میں ایک سال کے اندر ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا-

وزیراعلیٰ مریم نوازنے ماڈل بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم پر سبزیاں اور پھل کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی اورماڈل بازاروں میں بہترین پھل اور سبزیاں فروخت کیلئے پیش کرنے کا حکم دیا- وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماڈل بازار وں میں اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی-وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ ماڈل بازار عام آدمی کے لئے ہیں، ہر صورت میں اچھی چیز ملنی چاہیے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button