سوشل ایشوز

ماہ اگست کے دوران مہنگائی میں کتنی کمی ہوئی؟ چونکا دینے والی تفصیل سامنے آگئی

ایک ہفتے میں 19 اشیا مہنگی اور 13کی قیمتوں میں کمی 'پیاز فی کلو 5 روپے 58 پیسے، لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 27 روپے 66 پیسے مہنگے ہوئے

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں ماہ اگست کے دوران مہنگائی میں کتنی کمی ہوئی؟ اس حوالے سے ادارہ شماریات کے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آنے کے بعد حکومتی کارکرردگی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے میں بھی گراوٹ کا شکار رہی۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کی کمی آئی جس کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ مجموعی سطح 14.07 فیصد پر آ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا مہنگی اور 13 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 5 روپے 58 پیسے، لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 27 روپے 66 پیسے اور انڈے فی درجن 1 روپے 65 پیسے مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 19 روپے 3 پیسے،چکن فی کلو 6 روپے 73 پیسے اور گندم کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 32 پیسے سستا ہوا۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق آلو،چاول،تازہ دودھ، کیلے،بیف نمک ،گڑ بھی مہنگے ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button