سوشل ایشوز
محرم الحرام، حکومت پنجاب نے 6دن کیلئے سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگا دی
پنجاب میں 6 دن کے لئے وٹس ایپ، فیس بک ، انسٹا گرام، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹویٹر سمیت تمام سوشل میڈیا مکمل بند کرنے کی منظوری دیدی گئی
لاہور(کھوج نیوز) محرم الحرام میں کسی بھی فرقہ واریت ، غیر ضروری مواد اور ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے 6دن کے لئے تمام سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب میں 6 دن کے لئے وٹس ایپ، فیس بک ، انسٹا گرام، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹویٹر سمیت تمام سوشل میڈیا مکمل بند کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ فرقہ واریت اور غیر ضروری مواد سے بچنے کے لئے 6 محرم الحرام سے 11 محرم الحرام تک پنجاب میں تمام سوشل میڈیا ایپس مکمل بند رہیں گی جب کے اس حوالے سے سمری وزیر داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔