محکمہ داخلہ پنجاب نےپتنگ بازوں کےگرد گھیرا مزید تنگ کردیا
محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا ہے ،اس سلسلے میںپتنگ بازی، پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے
لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی پر پابندی کے ایکٹ 2007 میں اہم ترامیم منظورکرلیں،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا ہے ،اس سلسلے میںپتنگ بازی، پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ صؤبائی کا بینہ نے پتنگ کیساتھ ساتھ دھاتی ڈور، تار، تندی اور مانجھا لگی ڈور کی تیاری، استعمال اور ٹرانسپورٹیشن کو بھی جرم قرار دے دیا،جبکہ پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔ صوبائی کا بینہ میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق پتنگ اڑانے والے کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگی۔
پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہونگے ،پتنگ بنانے والے اور ٹرانسپورٹر کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 2 سال قید کی سزا ہوگی۔ پتنگ باز بچےکو پہلی بار وارننگ، دوسری بارپکڑے جانے پر 50 ہزار جرمانہ ہوگا۔ پتنگ بازبچےکو تیسری دفعہ خلاف ورزی پر 1 لاکھ جرمانہ ہوگا بچہ جرمانہ ادا نہ کرسکےتو اسکے والدین یا سرپرست سے وصول کیا جائےگا ۔چوتھی خلاف ورزی پر بچےکو جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018ء کے تحت سزا اور جیل جانا پڑے گا