سوشل ایشوز

محکمہ موسمیات نے سموگ سے پریشان لاہوریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کاسلسلہ کل شام سے داخل ہونے کاامکان ' کل شام سے یعنی 16نومبر تک بارشوں شروع ہوں گی: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور(کھوج نیوز) محکمہ موسمیات نے سموگ سے پریشان لاہوریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے ملک بھر سمیت لاہور میں کل سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے جس کے بعد سموگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں کل شام سے 16 نومبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کاسلسلہ کل شام سے داخل ہونے کاامکان ظاہر کیا ہے، چترال،دیر، سوات،شانگلہ، بٹ گرام اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے، مانسہرہ،ایبٹ آباد اور ہری پورسمیت ہزارہ کیبالائی علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوگی،اسلام آباد،راولپنڈی،اٹک،چکوال،تلہ گنگ،جہلم میں بھی بارش متوقع ہے،جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، خوشاب اورسرگودھامیں بھی بارش کاامکان ہے۔کوئٹہ،ژوب،بارکھان،موسی خیل میں بادل برسیں گے،بھکر،لیہ،ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات نے بارشوں کاسلسلہ کل شام سے16نومبرکی صبح تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button