سوشل ایشوز

مریم نواز نےقیدیوں کو عیدالاضحٰی پر اہل خانہ سے ملاقاتوں کی اجازت دے دی

پنجاب کی جیلوں میں قید حوالاتیوں اور نوعمر قیدیوں کو عیدالاضحٰی پرخصوصی ملاقات کی اجازت دے دی گئی

لاہور(کھوج نیوز)مریم نواز نےقیدیوں کو عیدالاضحٰی پر اہل خانہ سے ملاقاتوں کی اجازت دے دی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قید حوالاتیوں اور نوعمر قیدیوں کو عیدالاضحٰی پرخصوصی ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے قیدیوں کو عیدالاضحٰی پر ملاقاتوں کی خصوصی اجازت دی ہے جس کے تحت اسیران اور قیدی اہلخانہ سے عید کے پہلے دو دن خصوصی ملاقات کر سکیں گے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے جیلوں کےسپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ ارسال کردیا جس کے مطابق یہ خصوصی ملاقاتیں عید کے دو دن صبح 9  تا شام 5 بجے جاری رہیں گی۔اسیران اپنےوالدین، بہن بھائیوں، بیٹا، بیٹی اور بیوی سے کر سکیں گے، مراسلہ

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو کسی دوسرے رشتہ دار یا کسی اور شخص سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی، سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم سے خصوصی ملاقات کی نگرانی کی جائے گی۔ اسیران والدین سے ملاقات صرف انٹرویو شیڈ میں کریں گے۔ مراسلے کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ اسیران کے رات کے کھانے کا خصوصی اہتمام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button