سوشل ایشوز

ملک بھرمیں چینی کےبحران کا خدشہ،امپورٹڈ چینی منگوانےکا فیصلہ

ٹی سی پی نے برازیل میں پاکستانی کمرشل اتاشی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی امپورٹ کے لیے خط لکھ دیا۔

لاہور(کھوج نیوز)ملک بھرمیں چینی کےبحران کا خدشہ،امپورٹڈ چینی منگوانےکا فیصلہ،رپورٹ کے مطابق محکمۂ خوراک پنجاب کے مطابق امپورٹڈ چینی 220 روپے کلو کے حساب سے پاکستان میں منگوائی جا رہی ہے۔ٹی سی پی نے برازیل میں پاکستانی کمرشل اتاشی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی امپورٹ کے لیے خط لکھ دیا۔ محکمۂ خوراک کے پاس اس وقت 10لاکھ ٹن سرپلس چینی کا کیری فارورڈ موجود ہے، محکمے کو سرپلس چینی کے ذخائر استعمال کرنا پڑیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سرپلس چینی کے ذخائر ختم ہونے پر امپورٹڈ چینی مارکیٹ میں آجائے گی، شہری 100روپے کلو سرکاری نرخ والی چینی 220 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہوں گے۔ محکمۂ خوراک پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ایک کلو چینی پر 120 روپے زیادہ ادا کرنا پڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button