سوشل ایشوز

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر کیوں ہوئی؟ اصل خبر منظر عام پر آگئی

انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی بر وقت مواد کی ترسیل نہیں کر پائے ' آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور اداروں بھی پریشان ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں پچھلے 5روز سے انٹرنیٹ سروس متاثر کیوں ہوئی ہے؟ اس حوالے سے اصل خبر منظر عام پر آنے کے بعد صارفین کو پھٹ پڑے اور بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 26 اور 27 نومبر کو جزوی طور پر انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں دوبارہ انٹرنیٹ رفتار انتہائی سست ہوگئی۔ملک کے مختلف شہروں میں 24 نومبر سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی شکایات موصول ہونا شروع ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے زیادہ تر افراد کو واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے میڈیا ہاوسز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی بر وقت مواد کی ترسیل نہیں کر پائے جب کہ دیگر آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور اداروں کو بھی مشکلات درپیش رہیں۔ملک کے مختلف شہروں راولپنڈی، پشاور، لاہور اور مانسہرہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں 24 نومبر سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button