سوشل ایشوز

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بحالی کب ہوگی؟ پی ٹی اے نے عوام کو نیا لالی پاپ دیدیا

سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی ہے، انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی' ایس ایم ڈبلیو 4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہو گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر می انٹرنیٹ کی بحالی کب ہوگی؟ اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے عوام کو نیا لالی پاپ دے دیا ہے اور بڑی خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ7 سب میرین کیبلز میں سے 2 میں خرابی ہے۔ پی ٹی اے کا کہناہے کہ سب میرین کیبل اے ایای-1 اور ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل میں خرابی ہے۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی ہے، انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی۔ پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button