سوشل ایشوز

ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کتنے شہری پاسپورٹ کیلئے درخواستیں جمع کرواتے ہیں؟

پاسپورٹ کیلئے موصول ہونیوالی روزانہ درخواستوں کی تعداد45 سے 50 ہزار ہے جب کہ پاسپورٹ پروڈکشن سہولت روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کر سکتی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کتنے شہری پاسپورٹ کے لئے درخواستیں جمع کرواتے ہیں؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار منظر عام پر آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سال 2022 ء کے بعد سے ڈی جی امیگریشن اور پاسپورٹ کو روز بہت درخواستیں مل رہی ہیں۔ پاسپورٹ کے لیے موصول ہونے والی روزانہ درخواستوں کی تعداد45 سے 50 ہزار ہے جب کہ پاسپورٹ پروڈکشن سہولت روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ جمع ہو رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی نئے پرنٹرز نصب کیے جائیں گے پاسپورٹ تاخیر کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، سکیورٹی انک،لیمینیٹس، اسپیئرپارٹس کی خریداری میں غیر معمولی تاخیرکا سامنا ہے، جنوری سے 20 پرنٹرز اور 20 لیمینیٹرز کی خریداری کا عمل شروع کیا، پرنٹرزاورلیمینیٹرزکی تیاری میں 8 سے9 ماہ لگتیہیں، رواں ماہ میں یہ فراہمی متوقع ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ 3 شفٹوں میں فعال بنائی گئی ہے، پاکستانی مشنز سے جوپاسپورٹ اجرا کے لیے بھیجے گئے وہ پرنٹ کرکے بھیج دیے، فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ پاسپورٹ کیٹیگری میں کوئی تاخیر نہیں مگر نارمل پاسپورٹ اجرا میں کچھ تاخیر ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button