سوشل ایشوز

ملک میں ہفتہ وار،ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرشرح مہنگائی میں پھرسےاضافہ ہونا شروع ہوگیا

الیہ ہفتے شرح مہنگائی میں 0.10 فیصد، اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر 1.2فیصد اضافہ کیساتھ 7.2فیصد تک پہنچ گئی۔ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر22889 سے29517روپے ماہانہ آمدنی والے ہوئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک میں ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر شرح مہنگائی میں پھر سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا،حالیہ ہفتے شرح مہنگائی میں 0.10 فیصد، اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر 1.2فیصد اضافہ کیساتھ 7.2فیصد تک پہنچ گئی۔ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر22889 سے29517روپے ماہانہ آمدنی والے ہوئے،ان کیلیے شرح مہنگائی 17.42فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار اور ماہانہ رپورٹس کے مطابق ملک میں ماہانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر شرح مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

اکتوبرشرح مہنگائی ماہانہ بنیادوں پر 6.9 فیصد سے بڑھ کر 7.2فیصد تک ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں شرح مہنگائی8.68 فیصد رہی، شہری علاقوں میں 9.3فیصد، دیہی علاقوں میں4.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے شرح مہنگائی میں 0.10 فیصد اضافہ ہوا۔

سالانہ بنیادوں پر 14.45فیصدہوگئی۔ حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے17732روپے ماہانہ آمدنی والوں کیلیے سالانہ بنیادوں پرشرح مہنگائی0.36فیصدکمی کیساتھ 9.03فیصد، 17733 سے22888 روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کیلیے شرح مہنگائی 0.40فیصدکمی کیساتھ 13.08فیصد ،22889 سے29517 روپے ماہانہ آمدنی والوں کیلیے شرح مہنگائی 0.18فیصد اضافے کیساتھ17.42فیصد رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button