سوشل ایشوز

منشیات کی تیاری وکھپت میں استعمال ہونےوالی اشیاء کی فروخت پرپابندی

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز خلاف ورزیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مجاز ہیں

کراچی(کھوج نیوز) حکومت سندھ نےمنشیات کی تیاری وکھپت میں استعمال ہونےوالی اشیاء کی فروخت پرپابندی عائد کردی۔ صوبائی حکومت کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ متعلقہ تھانوں کےایس ایچ اوزخلاف ورزیوں کےخلاف مقدمات درج کرنے کےمجازہیں۔ اس حوالےسےوزیرِٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نےکہا ہےکہ یہ پابندی منشیات کےاستعمال کےخلاف جاری جنگ میں ایک اہم قدم ہے۔ 

اُنہوں نےکہا کہ ہمارا مقصد ایسےآلات کی دستیابی کی حوصلہ شکنی کرنا ہےجومنشیات کی کھپت میں استعمال ہوتے ہیں۔ اُنہوں نےیہ بھی کہاکہ نئی نسل کومنشیات سےبچانے کےلیےسخت اقدامات کرتےرہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button